English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سنی دیول کی فلم ’بارڈر 2‘ قانونی تنازعے میں پھنس گئی

القمر

 ممبئی: بالی وڈ اداکار سنی دیول کی فلم ’بارڈر 2‘ قانونی تنازعے میں پھنس گئی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت شاہ نے ’کمپلیٹ سنیما‘ میگزین میں ایک عوامی نوٹس جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا کہ وہ اور بینا بھارت شاہ فلم ’بارڈر‘ کے انٹرنیشنل رائٹس کے مالک ہیں۔

1994 میں جے پی دتہ اور بھارت شاہ کے درمیان معاہدہ ہوا تھا کہ فلم کی آمدنی 50:50 کے تناسب سے تقسیم ہوگی، لیکن جے پی دتہ نے مالی تفصیلات فراہم نہیں کیں اور منافع بھی نہیں دیا۔

بھارت شاہ نے جے پی دتہ کے خلاف 2014 میں بمبئی ہائی کورٹ میں کیس دائر کیا تھا، جو اب سول کورٹ میں چل رہا ہے۔

نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ جو بھی جے پی دتہ کے ساتھ فلم ’بارڈر کے حقوق کے بارے میں کوئی ڈیل کرے گا، وہ اپنی ذمہ داری پر کرے گا، کیونکہ یہ معاملہ عدالت میں چل رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے