English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بالی وڈ کلاسک فلم ’تال‘ کی 25 ویں سالگرہ کے موقع خصوصی اسکریننگ کا اعلان

القمر

 ممبئی: بالی وڈ کی کلاسک فلم ’تال‘ کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر 20 ستمبر کو ممبئی میں خصوصی اسکریننگ رکھی جائے گی۔

1999 میں ریلیز ہونے والی اس میوزیکل فلم نے 13 اگست کو 25 سال مکمل کیے اور فلم میں انیل کپور، ایشوریا رائے اور اکشے کھنہ نے اہم کردار ادا کیے تھے جبکہ اے آر رحمان کا میوزک آج بھی مقبول ہے۔

ریڈیو نیشا کی جانب سے منعقد کی جانے والی اس اسکریننگ میں انیل کپور، اے آر رحمان، سبھاش گھئی اور شیمک ڈاور کی شرکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایشوریا رائے بچن اور اکشے کھنہ کی شرکت ابھی کنفرم نہیں ہوئی، فلم کی ٹیم کے ساتھ ساتھ شائقین بھی ٹکٹ جیت کر اس تقریب کا حصہ بن سکیں گے۔

اس موقع پر فلم کے کاسٹ اور کریو اپنے تجربات اور یادیں شیئر کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے