English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تنوج ورمانی نے جینیفر ونگیٹ کے ساتھ تعلق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

القمر

 ممبئی: بالی وڈ کے مشہور اداکار تنوج ورمانی نے جینیفر ونگیٹ کے ساتھ اپنے تعلق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ 

ایک حالیہ انٹرویو میں تنوج نے جینیفر ونگیٹ کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر بات کرتے ہوئے وضاحت کی کہ وہ صرف دوست تھے، لوگ قیاس آرائیاں کرتے رہتے ہیں، وہ آج بھی بات کرتے ہیں اور ان کا تعلق دوستانہ ہے۔

تنوج نے جینیفر کو اپنی زندگی میں ایک مثبت کردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین شخصیت کی مالک ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جینیفر نے ان کے کیریئر اور ذاتی زندگی پر گہرا اثر ڈالا، خاص طور پر جب وہ ایک ساتھ ’کوڈ ایم‘ میں کام کر رہے تھے۔

تنوج ورمانی  نے افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیوی تانیا جیکب کا بہت احترام کرتے ہیں اور اس موضوع پر کچھ کہنا ان کے ساتھ زیادتی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جینیفر ان کی زندگی کا ایک خاص حصہ ہیں اور ان کی بیوی اور جینیفر ایک دوسرے سے ابھی تک نہیں ملیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے