English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خواتین کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، یوٹیوبر ڈاکٹر عمرعادل کی ضمانت منظور

القمر

لاہور کی عدالت نے خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کے مقدمے میں یو ٹیوبر ڈاکٹر عمر عادل کی ضمانت منظورکرلی۔

سیشن کورٹ لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج نے ڈاکٹر عمرعادل کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عمر عادل کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جس پروگرام کا ذکر کیا گیا ہے اس میں ڈاکٹر عمر عادل بطور مہمان شریک ہوئے۔

ڈاکٹر عمر عادل کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا مقدمہ درج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے