ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مرد کی دوسری عورتوں کو تاڑنے کی عادت رشتہ خراب کرتی ہے، ایشا دیول

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ایشا دیول نے کہا ہے کہ مرد کی تانک جھانک کی عادت رشتہ خراب کرنے کی بڑی وجہ ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہ جب آپ اور دوسرا شخص ایک ہی سطح پر نہ ہوں تو آپ کے درمیان موافقت نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی صورتحال میں رشتہ چلنا مشکل ہوتا ہے جہاں ایک شخص گھر بیٹھنے کا شوقین ہو اور دوسرا ہمیشہ باہر جانے کا خواہشمند ہو۔

ایشا دیول نے بتایا کہ دوستی کو کامیاب رشتے کی بنیاد مانا جانا چاہیے اور ہر انسان کو اپنی جگہ اور وقت کا احترام دینا چاہیے۔

یاد رہے کہ اداکارہ  نے اس سال کے آغاز میں اپنے شوہر بھارت تختانی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، ایشا اور بھارت کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں