ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکارہ سنبل اقبال نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سنبل اقبال نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے خانہ کعبہ سے دلکش تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ اللہ نے خواب کو حقیقت میں بدل دیا، الحمدللہ! میں نے اپنا پہلا عمرہ مکمل کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں اس ناقابل یقین نعمت کیلئے اللہ کا شکر گزار ہوں، انشاء اللہ ہم سب کو بار بار لوٹنے کا موقع عطا فرمائے (آمین)۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں کافی عرصے سے عمرہ ادائیگی کی کوشش کررہی تھی بالآخر اللہ نے میری تمام دعائیں قبول کرلیں۔

دوسری جانب عمرہ ادائیگی مکمل کرنے پر مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں اور دعاؤں کی درخواست بھی کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں