ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلمان خان کے سیکیورٹی قافلے میں گھسنے کی کوشش : 21 سالہ نوجوان گرفتار

 ممبئی: باندرا پولیس نے 21 سالہ نوجوان اُجیر فیض محی الدین کو سلمان خان کے سیکیورٹی قافلے کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان نے متعدد وارننگ ملنے کے باوجود تیز رفتار موٹرسائیکل پر خان کے قافلے کا تعاقب کیا۔

نوجوان نے سلمان خان کی گاڑی تک پہنچنے کی کوشش کی جس پر اسے گرفتار کر کے باندرا پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

نوجوان پر لاپرواہی سے ڈرائیونگ اور زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

سلمان خان کے والد سلیم خان کو دھمکی دینے والے دو افراد کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا جنہوں نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کا نام لے کر ان کی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں