ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماڈل مشک کلیم کے ہاں بیٹی کی پیدائش

  کراچی: پاکستان کی نامور اور سُپر ماڈل مشک کلیم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

مشک کلیم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی گئی پوسٹ میں اپنی ننھی پری کی پیدائش کا اعلان کیا۔

ماڈل نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں مشک کلیم، اُن کے شوہر اور نومولود بیٹی کا ہاتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اُن کے ہاں رواں ماہ 13 ستمبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

مشک کلیم نے بیٹی کے نام سے متعلق بتایا کہ اُنہوں نے اپنی بیٹی کا نام ‘عاریہ ضیاء’ رکھا ہے۔

فیشن انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مشک کلیم کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ مشک کلیم نے سال 2021 میں اپنے دیرینہ دوست اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ نادر ضیاء کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں