English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج مسلسل چوتھے روز منفی پر بند

القمر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج مسلسل چوتھے روز منفی پر بند ہوا ہے۔ 100 انڈیکس کی گراوٹ چوتھے دن میں 4948 پوائنٹس ہوچکی ہے۔ 100 انڈیکس آج 1510پوائنٹس کم ہوکر 112638 پر بند ہوا ہے۔

بازار میں آج 69 کروڑ شیئرز کے سودے 24 ارب روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کپٹلائزیشن 159 ارب روپے کم ہوکر 14156 ارب روپے ہے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن چار منفی دنوں میں 476 ارب روپے کم ہوئی ہے۔

دوسری جانب انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 61 پیسے پر بند ہوا ہے۔انٹربینک تبادلہ میں آج ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 5 پیسے اضافے سے 278 روپے 72  پیسے تھی۔

اشتہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے