English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

26ویں ترمیم میں عدلیہ کے حصے کو کم کیا گیا جس کا اثر عدلیہ پر پڑا، شاہد خاقان

rallies are made successful

اسلام آباد: عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ 26ویں ترمیم میں عدلیہ کے حصے کو کم کر دیا گیا ہے، اور اس کا اثر ملک کے عدلیہ نظام پر پڑا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ  اگر ملک میں عدلیہ کا نظام مضبوط نہیں ہوگا تو سرمایہ کاری نہیں ہو سکے گی، پاکستان کے عام انتخابات متنازع ہو چکے ہیں اور ان کے حل کے لیے ایک متفقہ ایجنڈا طے کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ملک کی بہتری کے لیے اپوزیشن، فوج اور عدلیہ کو ایک مشترکہ ایجنڈا طے کرنے کی ضرورت ہے، ن لیگ سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں بلکہ ان کا اختلاف ایک ہی بات پر ہے کہ ووٹ کو عزت دی جائے۔

شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ  راناثنااللہ سے ان کا کبھی براہ راست رابطہ نہیں ہوا، لیکن اگر سفر ایک ہی ہے تو انہیں دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان کی طرف آئیں، موجودہ الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ہیں اور جب تک وہ چاہتے ہیں، الیکشن کمشنر کے طور پر ان کا کام جاری رہنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے