English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر مملکت آج نیشنل اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے، تیاریاں مکمل ، شائقین کا داخلہ مفت

The new building of the National Stadium

کراچی : نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز  ٹرافی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد افتتاح آج ہوگا ، صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، تقریب میں معروف گلوکار شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا اور دیگر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ 

تقریب میں آتشبازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ بھی ہوگا۔ افتتاحی تقریب میں عوام کا داخلہ مفت ہوگا وہ اپنی شناخت کرواکر اسٹیڈیم میں داخل ہوسکیں گے۔افتتاحی تقریب سے قبل ورکرز کو ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب سے قبل پیر کی شب ریہرسل کی گئی ، 6 ٹاورز پر لگی نئی ایل ای ڈی لائٹس روشن کی گئیں تو جلتی بجھتی لائٹس شو نے سماں باندھ دیا ، لیزر اور فینسی لائٹس روشن ہونے کے بعد تو نیشنل اسٹیڈیم کا منظر قابل دید تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے