English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جج ہمایوں دلاور سمیت اسلام آباد کے تین سیشن ججز کی گریڈ 21 میں ترقی

القمر

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی دے دی۔ترقی پانے والوں میں جج زیبا چوہدری، جج عبدالغفور اور جج ہمایوں دلاور شامل ہیں۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔یہ نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے رجسٹرار کی جانب سے
جاری کیا گیا۔ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارش پر چیف جسٹس نے ان ججز کی ترقی کی منظوری دی، جس کے بعد یہ تینوں ججز گریڈ 21 میں فرائض انجام دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے