پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ غیرملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے فرانس میں مصنوعی ذہانت کا ایک بڑا ڈیٹا سینٹر بنایا جائے گا۔ انہوں نے پیرس میں شروع ہونے والے اے آئی ایکشن سمٹ کے شرکا سے خطاب کیا۔ اس سمٹ میں شریک حکومتوں اور کمپنیوں کے ایک ہزار سے زائد عہدیداروں میں بھارتی وزیراعظم ، امریکی نائب صدر جے ڈی وانس اور چین کے نائب وزیراعظم شامل تھے۔
