English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روڈ بند کرنے پر مقدمہ درج کیا جائیگا، وزیر داخلہ سندھ

القمر

کراچی(نمائندہ جسارت)وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی میں سڑک بند کرنے پر مقدمہ درج ہوگا جبکہ دن کے اوقات میں سوائے کچرے کے تمام بڑی گاڑیوں پر پابندی لگائی جائے گی۔ وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں ٹریفک حادثات کے اسباب،سڑکوں شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کے مؤثر اقدامات کا ذریعہ بریفنگ جائزہ لیا گیا اور مذید ضروری ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، آئی جی سندھ غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، کمشنر کراچی،ٹرانسپورٹ اور ایکسائز و ٹیکسیشن کے صوبائی سیکریٹرز سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کمشنر کراچی گزشتہ دنوں اجلاس کے دوران کیئے جانیوالے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق باقاعدہ اعلامیہ جاری کریں تاکہ ان فیصلوں پر پابندی نہ کرنیکی صورت دفعہ 144 عائد کی جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر ٹریفک دباؤ کے دوران گاڑیوں کو رواں دواں رکھنے کے لیے تھانہ اور ٹریفک پولیس باہم اشتراک سے کام کرینگی تاہم آئندہ دنوں میں میں بذات خود اس معاملے پر آپریشن اور ٹریفک پولیس کے ایس ایس پیز کا اجلاس طلب کرونگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے