
میکسیکو سٹی(انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کی جنوب مشرقی ریاست کیمپیچی میں ہولناک ٹریفک حادثے میں 41 افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ جنوب مشرقی میکسیکو میں اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک مسافر بس سے ٹکرا گیا، جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور 41 افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔ واقعے میں 9 افراد زندہ بچ گئے۔ہلاک ہونے والے افراد میں بس میں سوار 36 سیاح اور ٹرک میں سوار 5مسافر شامل تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران حادثے کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوسکی،تاہم اس حوا لے سے تفتیش جاری ہے۔
