English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جیل حکام نے ہمارے ساتھ گیم کیا‘ اندر بلا کر کہا وقت ختم ہو گیا‘ سلمان اکرم راجا

القمر

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ جیل حکام نے ہمارے ساتھ گیم کیا ہے، ہمیں اندر بلا کر کہا وقت ختم ہوگیا ، ہم ایک بجے کے یہاں آئے ہوئے ہیں لیکن ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ بہنوں کی ملاقات ہوئی ہے، فیملی کے 5 ممبران ملے ہیں، علیمہ خان نے بتایاکہ بانی کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔سلمان اکرم راجانے کہا کہ راستے روکنا بچگانہ قسم کی حرکت ہے، یہ سمجھتے ہیں اس طرح بانی پر دباوڈالا جاسکتا ہے، ان کو لگتا ہے راستے بند کرنے اور ملاقات نہ کرانے سے عمران خان دباؤمیں آجائیں گے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ عمران خان کو نہیں سمجھ سکے، وہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، عمران خان مضبوط اعصاب کے مالک ہیں وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے، بانی پی ٹی آئی اپنے اصولوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آئین و قانون کے مطابق جیل سے باہر آئیں گے، ان کو کوئی آسانی نہیں چاہیے، ان کی بہنوں نے جو آج بیان دیا ہے اس سے واضح ہے وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں چاہتے۔سلمان اکرم نے کہا کہ عوام جن مسائل کا سامنا کر رہے ہیں اس پر اپوزیشن جماعتوں سے بات کرتے رہیں گے، ہماری اپوزیشن جماعتوں سے ملاقاتیں اچھی رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے