English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رمضان المبارک میں بینکوں کے دفتری اوقات کار کا اعلان

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے لئے دفتری اوقات کا بھی اعلان کر دیا ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کام ہوگا۔

اسی طرح ملک بھر کے بینکوں میں عوامی لین دین (پبلک ڈیلنگ) کے اوقات پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں، جبکہ جمعہ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک بغیر کسی وقفے کے ہوگی۔سٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق تمام بینکس، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکرو فنانس بینکس اوقات کار پر عمل کریں گے۔

اشتہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے