English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنے پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

القمر

پاکستان کے سفیر کو امریکا میں داخل ہونے سے روکنے پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفیر نجی دورے پر سفر کر رہے تھے، یہ معاملہ وزارت خارجہ کی جانب سے تحقیقات کے مراحل میں ہے۔

گزشتہ روز ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر کے کے احسن وگن نجی دورے پر امریکا کے لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

پاکستانی سفیر کے پاس امریکی ویزا اور قانونی دستاویزات موجود تھیں لیکن امریکی امیگریشن حکام نے پاکستانی سفارت کار کو امریکا میں داخلے سے روکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے