English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نٹرنیشنل شہریت ظاہر کرکے نوسربازی میں ملوث گروپ گرفتار 

القمر

نٹرنیشنل شہریت ظاہر کرکے نوسربازی میں ملوث گروپ کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق ترجمان  پولیس نے کہا کہ فیصل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 3 افراد پر مشتمل نوسرباز گروپ گرفتار ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے حراست میں لیا گیا، ملزمان نے 3 دن قبل امجد نامی شخص کو ورغلا کر 13 ہزار سعودی ریال ہتھیائے تھے۔

ان کا کہنا تھا ک ملزمان انٹرنیشنل شہریت کا بہانا کرتے اور شہریوں سے نامعلوم اڈریس کا پوچھتے تھے ، ملزمان موقع پاکر شہریوں سے نوسربازی کرکے رفوچکر ہو جاتے تھے، ملزمان سے لوٹے گئے سعودی ریال اور 11 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے، ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی۔

 ترجمان  نے کہا کہ ملزمان میں خاتون شرف بی بی، شہباز اور سمیر شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، 

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے