ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محکمہ موسمیات کی بارش برسانے والے سسٹم سے متعلق پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک میں بارش برسانے والے سسٹم کی آمد کی پیش گوئی کر دی ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جب کہ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کو لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل چھائے رہیں گےلیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ 12 مارچ سے بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا۔ 12 اور 13 مارچ کو لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش ہونے کے امکانات ہیں۔

آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسمی تبدیلیوں سے آگاہ رہیں اور بارش کے امکانات کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

بارش کا نیا سسٹم پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں بھی موسمی تبدیلیوں کا باعث بن سکتا ہے، جس سے خشک موسم میں کچھ حد تک کمی آئے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں