English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے آئی ٹی وٹیلی کام شعبے میں تاریخی کامیابیاں

القمر

ایس آئی ایف سی کی معاونت کی بدولت آئی ٹی و ٹیلی کام شعبے میں تاریخی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔اپنے قیام کے دوسرے سال میں ایس آئی ایف سی پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کو عالمی سطح پر روشناس کرانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ڈیجیٹل پاکستان پروگرام میں ‘گوگل’، ‘مائیکروسافٹ’، اور ‘سیسکو’ جیسی بی۔ الاقوامی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے آئی ٹی سیکٹر میں انقلاب برپا ہوا۔2 لاکھ یونیورسٹی گریجویٹس کو ‘آئی ٹی اسکلز ٹریننگ’ سے روزگار کے قابل بنانے کا منصوبہ فعال ہے۔ایس آئی ایف سی کے تحت ملک بھر میں 43 جدید آئی ٹی پارکس فعال، نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کئے گئے۔اسلام آباد اور کراچی میں بڑے آئی ٹی پارکس کی تعمیر جاری ہے۔ایس آئی ایف سی کے اقدامات نے پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد مضبوط کردی ہے۔

اشتہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے