ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میمونہ قدوس کا کیرئیر کے پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ہراسانی کا انکشاف

اداکارہ میمونہ قدوس نے اپنے پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ہراسانی کا انکشاف کردیا۔

اداکارہ میمونہ قدوس نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی ابتدائی کیریئر کے ایک ناخوشگوار تجربے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے پہلے ڈرامہ سیٹ پر پیش آنے والے واقعے کو "ہولناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس پراجیکٹ کا نام بھی لینا نہیں چاہتیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرامے کے سیٹ پر ہدایتکار اور معاون ہدایتکار سمیت کئی افراد کا رویہ ان کیساتھ انتہائی غیر پیشہ ورانہ تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سب کی نظریں ان پر تھیں، تاہم انہوں نے اس بات پر اللہ کا شکر ادا کیا کہ کسی کی بھی نیت پوری نہ ہو سکی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی اداکارہ کو کسی چینل یا ایجنسی کے ذریعے کاسٹ کیا جائے تو ایسے مسائل پیش نہیں آتے ہیں، مگر جب براہ راست ہدایتکار کاسٹ کرے یا اس سے رابطہ کر کے آپ کاسٹ ہوئے ہوں تو خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ 

میمونہ قدوس کا کہنا تھا کہ اس تجربے نے ان پر گہرا اثر ڈالا اور وہ اسے کبھی یاد نہیں کرنا چاہتیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں