ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تاجکستان کے پستہ قد سوشل میڈیا اسٹار چوری کے الزام میں دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار

تاجکستان کے سوشل میڈیا اسٹار اور بھارتی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والے عبدو روزق کو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق 21 سالہ عبدو روزوق کو مبینہ طور پر چوری کے الزام میں سیکیورٹی فورسز نے دبئی ائیرپورٹ سے حراست میں لیا۔

تاجکستان سے تعلق رکھنے والے عبدو روزوق صرف 100 سینٹی میٹر ہے۔ وہ اس وقت دبئی میں گولڈن ویزہ پر مقیم ہیں۔

تاجکستان کے پستہ قد گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار کو مونٹی نیگرو سے دبئی ایئرپورٹ پہنچے تھے جب انھیں حراست میں لے لیا۔

اس حوالے سے عبدو رزوق کی ٹیم اور دبئی حکام کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ نہ ہی تاجکستان کی حکومت نے کوئی ردعمل دیا ہے۔

عبدو روزوق کی ٹیم کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا لیکن ہمیں معلوم ہوا ہے کہ گرفتاری چوری کے الزام میں ہوئی ہے۔

عبدو روزوق نے بھارت کے رئیلیٹی شو بگ باس کے 16 ویں سیزن میں حصہ لینے کے بعد ایشیائی ممالک میں بھی مقبول تھے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں