ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سائرہ یوسف اور عدیل حسین کے درمیان قربت کی خبریں گردش کرنے لگیں

اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف اور اداکار عدیل حسین کے درمیان قربتوں سے متعلق خبریں گردش کرنے لگیں۔ 

یہ خبریں عدیل حسین کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک تصویر اور مبہم کیپشن کے بعد وائرل ہوئیں جس میں اداکار عدیل حسین کیساتھ ان کی بھتیجی اور سائرہ یوسف موجود تھیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس تصویر میں عدیل حسین اور سائرہ یوسف کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ عدیل کی جانب سے دیئے گئے کیپشن نے ان کے تعلقات کی افواہوں کو جنم دے دیا ہے۔ 

عدیل اور سائرہ کے درمیان قربتوں کی خبریں، اداکار کی سوشل میڈیا پر ذومعنی پوسٹ وائرلعدیل اور سائرہ کے درمیان قربتوں کی خبریں، اداکار کی سوشل میڈیا پر ذومعنی پوسٹ وائرل

 کیپشن میں لکھا تھا کہ ’آپ کو اپنی زندگی کہنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں‘۔

اس ذو معنی کیپشن کی وجہ سے سائرہ یوسف اور عدیل حسین کے درمیان قربت کی افواہیں گرم ہوگئی ہیں۔ جبکہ دونوں فنکاروں کے مداح بھی اس ممکنہ تعلق پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ ماڈل سائرہ یوسف ساتھی فنکار شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ ہیں ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے جس کی وہ مشترکہ طور پر پرورش کر رہے ہیں۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں