ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے 5 ٹک ٹاکرز گرفتار

پشاور: مردان میں ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے 5 ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا گیا۔  

رپورٹ کے مطابق وفاقی اداروں نے کے پی پولیس سے رابطہ کر کے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز پوسٹ کرنے والے ٹک ٹاک اور فیس بک اکاؤنٹس کیخلاف مشترکہ کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

کارروائی کے دوران کے پی پولیس نے مختلف غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے 5 ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا ہے۔

پشاور کے تھانہ چمکنی نے بھی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے ٹک ٹاکرز کو گرفتار کیا۔ 

واضح رہے کہ ان دنوں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز بالخصوص ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں