ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب : خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر کی صبح دس بجے طلب کرلیا گیا جس میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے نئے شیڈول کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل 20اکتوبر دوپہر دو بجے تک ملتوی کیا گیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔

انتخابی شیڈول

کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعلی کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق کل اتوار 12 اکتوبر دوپہر 3 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائینگے، جس کے فوری بعد اسکروٹنی کی جائے گی اور شام پانچ بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق نئے وزیراعلی کے انتخاب کے لئے شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹ پیر کے روز صبح دس بجے کی جائے گی۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کردی تاہم اُن کا کہنا ہے کہ تمام قانونی نکات اور آئینی معاملات کو دیکھنے کے بعد اس کی منظوری کا فیصلہ پیر کے روز کیا جائے گا۔

اُدھر پاکستان تحریک انصاف نے اپنا وزیراعلیٰ لانے کیلیے سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں، پی ٹی آئی کے وفد نے جے یو آئی کے مرکز پہنچ کر قائدین سے ملاقات کی اور سہیل آفریدی کی حمایت کا مطالبہ کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں