ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لااینڈ جسٹس کمیشن کے رکن مخدوم علی خان عہدے سے مستعفی

اسلام آباد: مخدوم علی خان نے بطور ممبر لا اینڈ جسٹس کمیشن کے عہدے سے استعفٰی دے دیا

مخدوم علی خان کا کہنا تھا کہ زخموں سے چور ہو چکا تھا لیکن ڈوبا نہیں تھا، امید تھی کہ وکالت کامیاب ہوگی اور بہتری کا راستہ نکلے گا، لیکن ستائیسویں ترمیم نے آزاد عدلیہ کا جہاز مکمل ڈبو دیا۔ آزاد عدلیہ تباہ ہوچکی ہے، اب قانون و انصاف کمیشن کا حصہ نہیں رہ سکتا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مخدوم علی خان نے اپنا استعفیٰ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو بھجوا دیاہے ، جس میں کہا آئینی ترمیم کے بعد نوجوان وکلا کے چہروں پر چھائی اداسی دیکھ اور محسوس کر سکتا ہوں، خیال تھا کہ چھبیسویں ترمیم کے بعد بھی زوال سے بچنا ممکن ہے، حقیقت پسندوں نے خبردار کیا تھا کہ میں حقیقت سے بے خبر ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہمخدوم علی خان نے کہا کہ آزاد عدلیہ کے بغیر قانون کی اصلاح ممکن نہیں، چیف جسٹس نےبطور چیئرمین لا اینڈ جسٹس کمیشن مخدوم علی خان کو ممبرمقرر کیا تھا۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں