ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان: بچوں کی غذائی قلت کی سنگین صورتحال، یونیسیف کا انتباہ

اقوامِ متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسیف نے افغانستان میں بچوں کی غذائی قلت کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کے زیرِ اقتدار ملک میں معاشی بحران شدت اختیار کر چکا ہے جس کی وجہ سے خوراک تک رسائی محدود ہو گئی ہے۔ اس صورتحال نے افغان بچوں میں غذائی غربت کے خطرات بڑھا دیے ہیں۔

یونیسیف کے مطابق افغانستان میں دو سال سے کم عمر کے تقریباً 90 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں ملک میں 35 لاکھ بچے غذائیت کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ 14 لاکھ شدید خطرے سے دوچار ہیں۔ ان میں سے 85 فیصد سے زیادہ بچوں کی عمر دو سال سے کم ہے۔

افغانستان کے صوبہ بامیان میں صورتحال اور بھی تشویشناک ہے، جہاں 54 فیصد سے زائد بچے شدید غذائی غربت کے خطرے میں ہیں۔ یونیسیف نے اس صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ بچوں کی زندگیوں کو بچایا جا سکے اور غذائی قلت کے اثرات کم کیے جا سکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں