ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین سے تنازع میں روس کو برتری حاصل ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے مستقبل اور عالمی طاقتوں کے کردار پر سخت سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جاری تنازع میں روس واضح برتری حاصل کر چکا ہے اور یوکرین اپنے اہم علاقوں سے ہاتھ دھوتا جا رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ولادیمیر پیوٹن اور ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ’’گہری دشمنی‘‘ کسی بھی ممکنہ امن معاہدے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے، اور حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کیلئے بھی تیار نہیں۔

ٹرمپ نے یورپی ممالک کی پالیسیوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ یورپ صرف بیانات دیتا ہے لیکن عملی تعاون نہ ہونے کے برابر ہے، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ جنگ بغیر رکے آگے بڑھتی جا رہی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے امریکا کی جانب سے پیش کیا گیا امن منصوبہ پڑھنے کی زحمت بھی نہیں کی جبکہ یوکرینی حکومت جنگ کو انتخابات مؤخر کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کے عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلے کے لیے ووٹ کا حق ضرور ملنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں