English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان،این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری

القمر

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے پیش گوئی کی ہے.

این ڈی ایم اے کی جاری ایڈوائزری میں  13 سے 18 دسمبر 2025 کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق بالائی خیبر پختونخواہ، کوہستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ہے، 13 سے 15 دسمبر کے دوران مغربی ہواؤں کا سلسلہ شمالی و مغربی پاکستان کے مختلف علاقوں میں اثر انداز ہو گا۔

ممکنہ موسمی صورت حال کے باعث دھند کی شدت میں بھی اضافے کا امکان ہے، میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش جبکہ پہاڑی اور بالائ علاقوں میں برف باری ہوسکتی ہے، کوہستان، بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری کا امکان ہے۔

ایڈوائزری کے مطابقبرف باری کے باعث پہاڑی راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر اور بعض مقامات پر سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے، کوئٹہ، زیارت اور شمال مغربی بلوچستان کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے