English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجگور:مسلح افراد کی فائرنگ،پولیس اہلکار جاں بحق

القمر

پنجگور:بلوچستان کے ایران سے متصل ضلع پنجگور میں بینکوں کو لوٹنے کے دوران مسلح افراد اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار سمیت 2افراد ہلاک جبکہ2 زخمی ہو گئے ہیں۔

پنجگور پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ پیر کو چار گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد کی ایک بڑی تعداد شہر میں آئی۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ مسلح افراد شہر میں تین بینکوں کو لوٹنے کے بعد جب ایک اور نجی بینک اور ایک سرکاری بینک کو لوٹنے کے لیے آئے تو وہاں نجی بینک کو لوٹنے کی کوشش کے دوران پولیس اہلکاروں نے مزاحمت کی۔

اہلکار نے بتایا کہ جھڑپ کے دوران ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہو گئے جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس اہلکار کے مطابق اس نجی بینک پر مزاحمت کی وجہ سے مسلح افراد رقم نہیں لے جا سکے اور جھڑپ کے بعد وہ فرار ہو گئے۔

اہلکار نے بتایا کہ جھڑپ سے قبل مسلح افراد تین نجی بینکوں سے رقوم لوٹنے میں کامیاب ہو گئے تاہم وہ فوری طور پر یہ نہیں بتا سکتے کہ وہ وہاں سے کتنی رقم لے جا سکے۔

فون پر رابطہ کرنے پر ایس ایس پی پنجگور دوست محمد بگٹی نے بتایا کہ پولیس کی مزاحمت کی وجہ سے مسلح افراد 2 بینکوں میں داخل نہیں ہو سکے۔

انھوں نے بتایا کہ مسلح افراد کی تعداد زیادہ تھی تاہم پولیس اہلکاروں نے مزاحمت کی جس کے دوران ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 2زخمی ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلح افراد کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری بھی ہلاک ہوا۔ انھوں نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے