English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوشل میڈیا پر پاکستان کیخلاف مہم، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، طلال چوہدری

القمر

اسلام آباد: وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بعض دہشتگرد تنظیمیں اور عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کے خلاف منظم مہم چلا رہے ہیں، حکومت آزادیٔ اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، تاہم قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

طلال چوہدری نے  کہا کہ پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشتگردی سے متعلق عالمی میڈیا کو شواہد کے ساتھ آگاہ کیا گیا ہے، پاکستان میں پی ٹی آئی طویل عرصے سے سوشل میڈیا کو ایک مخصوص بیانیے کے لیے استعمال کر رہی ہے اور منظم انداز میں ملکی اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بیرون ملک سے آپریٹ ہو رہے ہیں اور بیرون ملک بیٹھی کمپنیوں کے ساتھ مل کر جعلی ٹرینڈز چلائے جاتے ہیں، سوشل میڈیا پر چلنے والے زیادہ تر ٹرینڈز حقیقی نہیں بلکہ پراپیگنڈا پر مبنی ہوتے ہیں۔

طلال چوہدری نے مزید انکشاف کیا کہ واٹس ایپ گروپس کے ذریعے ہدایات دی جاتی ہیں، ہر پیغام کے پیسے لیے جاتے ہیں اور جعلی اکاؤنٹس بنا کر مخصوص بیانیہ پھیلایا جاتا ہے، سوشل میڈیا پراپیگنڈا کرنے والوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کر لی گئی ہیں اور ایسے عناصر کو واضح انتباہ دیا گیا ہے کہ وہ باز آجائیں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیر مملکت داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان دنیا میں کہیں بھی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے کیونکہ خود پاکستان دہشتگردی سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے،  دہشتگردی کا کسی مذہب یا ملک سے تعلق نہیں بلکہ مذہب کو محض بطور ہتھیار استعمال کیا جاتا ہے۔

اسی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی ترسیل کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دی، جس سے پاور سیکٹر میں اصلاحات کو مزید تیز رفتار بنایا جا سکے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے