دنیا کے امیر ترین شخصیات میں شامل ایلون مسک نے اپنے ایمان اور عقیدے سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برسوں تک ملحد رہنے کے بعد اب وہ خدا کے وجود پر یقین رکھتے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے یہ بیان اپنے ایک پوڈ کاسٹ میں دیا، جہاں میزبان کیٹی ملر نے ان سے خدا کے بارے میں سوال کیا، مسک نے کہا کہ اب میری سمجھ میں آ گیا ہے کہ اس کرشماتی دنیا کو پیدا کرنے والی کوئی ہستی ضرور ہے اور یہ سب خود بخود نہیں ہوا ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس ایلون مسک نے مذہب کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ خود کو کلچرل کرسچن سمجھتے ہیں اور ثقافتی طور پر عیسائی ہیں لیکن بطور مذہب خدا پر یقین نہیں رکھتے تاہم تازہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اب میری سوچ بدل چکی ہے اور میں ایک ہستی پر یقین رکھتا ہوں جس نے کائنات کو تخلیق کیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کی یہ نظریاتی تبدیلی اس وقت سامنے آئی ہے جب انہوں نے خلائی سفر اور جدید ٹیکنالوجیز کے شعبے میں نئی ایجادات کی ہیں۔
