English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سڈنی: بانڈی بیچ پر فائرنگ کرنے والے باپ بیٹے کے بھارتی نژاد ہونے کی تصدیق

القمر

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈی بیچ پر ہونے والے ہولناک فائرنگ کے واقعے نے دنیا بھر میں صدمہ اور تشویش پیدا کر دی ہے، جس میں 16 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، ابتدائی رپورٹس میں حملہ آور کی شناخت بھارتی نژاد کے طور پر سامنے آئی تھی، حملہ آور نوید اکرم کے والد کا تعلق بھارت اور والدہ کا تعلق اٹلی سے ہے۔

اس واقعے کے بعد کچھ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا ذرائع نے پاکستان کے خلاف من گھڑت الزامات اور جھوٹی تصاویر کے ذریعے منظم پروپیگنڈا شروع کیا، جس کا مقصد حقیقی انسانی کہانی اور متاثرین کی قربانی کو نظر انداز کرنا تھا۔ تاہم، عالمی ذرائع نے کسی بھی مستند بنیاد پر پاکستان کے خلاف الزامات کی تصدیق نہیں کی۔ یہ واضح ہوا کہ سچائی پر مبنی رپورٹنگ اور انسانی ہمدردی کو ہی اولین ترجیح دی جانی چاہیے، کیونکہ دہشت گردی کا تعلق کسی قوم یا مذہب سے نہیں۔

اس المناک واقعے میں مسلم شہری احمد ال احمد نے اپنی بہادری سے دنیا کو متاثر کیا۔ فائرنگ کے دوران انہوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایک حملہ آور کو قابو میں کر کے اسلحہ چھین لیا، جس کے نتیجے میں مزید جانی نقصان رک گیا۔ ان کی جرات اور انسانیت پر مبنی اقدام کو عالمی میڈیا نے سراہا اور انہیں بین الاقوامی پذیرائی حاصل ہوئی۔

واقعے کے دوران ہولناک حالات پیدا ہوئے اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مقامی شہریوں کو بونڈی بیچ سے دور رہنے کی ہدایت کی۔ فائرنگ یہودیوں کے مذہبی تہوار کی تقریب کے دوران پیش آئی، جس سے واقعات کی شدت اور بھی بڑھ گئی۔

اس المناک سانحے نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ دہشت گردی انسانیت کی دشمن ہے اور اسے کسی خاص قوم یا مذہب سے جوڑنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔ عالمی برادری کے لیے یہ پیغام ہے کہ سچائی، انصاف اور انسانی ہمدردی پر مبنی رپورٹنگ کو فروغ دیا جائے تاکہ متاثرین کی قربانی اور حقیقی ہیروئزم کو نظر انداز نہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے