English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت،موبائل فون نہ ملنے پر طالب علم کی خودکشی

القمر

لکھنو: لکھنو کے علاقے راجدھانی میں ایک نوجوان نے موبائل فون استعمال نہ کرنے سے پریشان ہو کر خودکشی کر لی۔

 نوجوان نویں جماعت کا طالب علم تھا۔ اس نے اپنے امتحانات میں کم نمبر حاصل کیے تھے جس کی وجہ سے اس کے گھر والوں نے اس پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔

 اسی غصے کی وجہ سے طالب علم نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔یہ واقعہ لکھنو ¿ کے وکاس نگر تھانہ علاقے میں پیش آیا۔

 گھر والے بے چین ہیں بے قرار ہیں، ان کا رو رو کر برا حال ہے۔ لوگ اس بات پر بحث کرتے بھی نظر آئے کہ ان دنوں بچوں میں موبائل کی لت زیادہ بڑھ رہی ہے۔

وکاس نگر کے ایس او آلوک کمار سنگھ نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع منگل کی صبح ملی۔ مقتول کی عمر صرف 16 سال تھی اور وہ نویں جماعت میں پڑھتا تھا۔ اس کے گھر والوں نے کل رات اس کے کم امتحانی نمبروں پر اسے ڈانٹا تھا۔

اسے کہا گیا کہ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دے۔ اس سے اس کے گھر والوں نے کہا کہ وہ اپنا موبائل فون استعمال نہ کرے اور اس کا فون چھین لیا۔

 آریان ڈانٹنے اور فون چھیننے سے پریشان تھا۔ ہو سکتا ہے کہ اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہو۔متوفی کے والد نے بتایا کہ اس رات بچہ سو گیا تھا۔

صبح جب وہ اسے جگانے گئے تو وہ پنکھے سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ بچے پر کوئی دباو ¿ نہیں تھا۔ انہوں نے اسے صرف اپنی پڑھائی پر توجہ دینے کو کہا تھا۔

واقعہ کے بعد خاندان میں خوف کا ماحول ہے۔ گھر میں افراتفری ہے۔ آریان کی موت موضوع بحث بن گئی ہے، لوگ و رشتہ دار حیران ہیں کہ اتنی معمولی بات پر کوئی خودکشی کیسے کر سکتا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے