ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سڈنی فائرنگ کیس: گرفتار حملہ آور پر دہشتگردی سمیت 50 الزامات عائد

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی ساحل پر ہونے والے حالیہ فائرنگ کے واقعے میں گرفتار حملہ آور پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

آسٹریلین پولیس کے مطابق زخمی حملہ آور پر دہشتگردی سمیت مجموعی طور پر 50 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ تین روز قبل بونڈی ساحل پر دو مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے تھے۔ حملے میں ایک شخص موقع پر ہی گرفتار ہوا جبکہ دوسرے حملہ آور کو بعد میں حراست میں لیا گیا۔

حملہ کرنے والے ہلاک شخص کی شناخت ساجد اکرم کے نام سے ہوئی، جو بھارت کے شہر حیدرآباد کا رہائشی تھا، جبکہ اس کا بیٹا نوید اکرم آسٹریلین شہریت رکھتا ہے۔ ساجد اکرم 1998 میں اسٹوڈنٹ ویزے پر آسٹریلیا آیا تھا اور اس کا بیٹا نوید وہاں پیدا ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں