ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر سندھ نے رمضان میں 5 لاکھ افراد کے لیے سحر و افطار کے انتظامات کا اعلان کر دیا

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان المبارک کے موقع پر اجتماعی سہولتوں کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ اس رمضان میں تقریباً 5 لاکھ افراد کے لیے سحر و افطار کے کھانے کے انتظامات کیے جائیں گے تاکہ مستحق افراد کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

کامران ٹیسوری نے مزید بتایا کہ رمضان کے دوران 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اشیاء فراہم کی جائیں گی جن میں ادویات، لیپ ٹاپس، موٹرسائیکلیں، راشن بیگز اور سلائی مشینیں شامل ہوں گی۔

گورنر سندھ نے اس موقع پر تاجروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کی جانب سے فراہم کیا گیا سامان مستحق افراد تک بلاخوف و خطر پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات رمضان کی روح کے مطابق معاشرتی بھلائی اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں