English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہا جائے گا، وزیر مملکت قانون

القمر

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ اگر بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیٹے قاسم خان اور سلیمان خان پاکستان آنا چاہتے ہیں تو حکومت انہیں خوش آمدید کہے گی اور ان کی آمد پر کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ حکومت کے لیے ضروری نہیں کہ بانی کے بیٹوں کی آمد میں رکاوٹ ڈالے، البتہ وہ خود دو سال پہلے پاکستان آنا چاہیے تھے، بیٹوں نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے ویزا کے لیے درخواست دی ہے اور حکومت نے پہلے بھی 24 گھنٹوں میں ویزا دینے کی پیشکش کی تھی، لیکن اس پر کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بانی کی بہنیں اور دیگر رہنما صرف سیاسی بیانیہ بنانے کے لیے ملاقات کرتے ہیں، چاہے وہ ملک کے مفاد کے خلاف ہی کیوں نہ ہو، بانی کی جانب سے کیے گئے 525 ٹوئیٹس ملک کے مفاد میں نہیں، اور یہ بھی معلوم نہیں کہ بانی کا ایکس اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے۔

وزیر مملکت نے واضح کیا کہ ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو قانون کے مطابق نہیں ہونی چاہیے اور آئین و قانون کے مطابق ہی ملاقات کی اجازت ہے، وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جائے گی اور اس سلسلے میں عدالت سے رابطہ کیا جائے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے