ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری کیخلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں محصولات جمع کرنے اور ٹیکس چوری کے خلاف اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ٹیکس چوری کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں تاکہ قومی آمدنی میں اضافہ یقینی بنایا جا سکے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو غیر قانونی پیٹرول پمپوں کے خلاف ایف بی آر کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی بھی ہدایت دی، تاکہ قانونی عمل درآمد مؤثر اور شفاف ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں