اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یومِ قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث تمام سرکاری اور کمرشل بینک بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 25 دسمبر بروز جمعرات کو تمام مالیاتی ادارے اور بینک شہریوں کے لیے بند رہیں گے، لہٰذا اس دن بینکنگ سے متعلق کسی بھی قسم کے کام کی پیشگی تیاری کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے اضافی طور پر 26 دسمبر کو بھی چھٹی کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث اس دن بھی صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکولز بند رہیں گے۔
