English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایف آئی اے کا آف لوڈنگ پر شکایات کے اندارج کیلئے کراچی سمیت تمام ایئرپورٹس پر آئی سی-4 نظام

القمر


کراچی:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نےکراچی سمیت ملکی ہوائی اڈوں کو آئی سی 4نظام سےمنسلک کردیا، جس کے بعد شہری پروازوں سےآف لوڈنگ سمیت کسی بھی قسم کی شکایات کااندراج کرواسکیں گے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملکی ائیرپورٹس پرعوامی خدمات کو مزید مؤثربنانے کے لیے ایف آئی اے نے ائیرپورٹس پر عوامی خدمات کو مزید مؤثربنانے کےلیےآئی سی 4 نظام کے ساتھ منسلک کردیا۔

ترجمان کے مطابق شہری مرادانٹرگریٹیڈکمانڈ،کنٹرول،کمیونیکشن اینڈکوآرڈینیشن کےذریعےکسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات درج کروانے کے لیے ہیلپ لائن 1991 یا فون کال کے علاوہ ای میل ایڈریسز پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں اور آف لوڈنگ سے متعلق شکایات کے فوری ازالےکےلیے 0519262908 پر رابطہ کریں۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ شہریوں کی امیگریشن سےمتعلق شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے