English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

القمر

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر 2024 کے احتجاج کے کیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

سماعت کے دوران علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک اور سرکار کی جانب سے پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمے میں اب تک 28 سماعتیں ہو چکی ہیں اور پانچ ملزمان کے وکلاء نے دس گواہوں پر جرح مکمل کر لی ہے، تاہم دیگر گواہوں پر آج جرح نہیں ہو سکی۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ علیمہ خان کے رویے اور غیر حاضری کی وجہ سے مقدمہ مسلسل تاخیر کا شکار ہے، لہٰذا عدالت سے درخواست کی گئی کہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔

عدالت میں علیمہ خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جس پر پراسیکیوشن نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ درخواست کے ساتھ لاہور میں زیر سماعت مقدمات کی کاز لسٹ منسلک نہیں کی گئی۔

عدالت نے کیس کی کارروائی جاری رکھنے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد علیمہ خان کی گرفتاری کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دی گئی ہیں۔

یہ مقدمہ 26 نومبر 2024 کے احتجاج کے دوران پیش آنے والے واقعات سے متعلق درج کیا گیا تھا، جس میں متعدد افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے