ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شراب برآمدگی کیس؛ علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری بھی جاری


اسلام آباد:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس پر سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور آج عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دیا۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کا زبانی فیصلہ سنایا۔

علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں