English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اور قازقستان کے درمیان تعلیم کے شعبے میں آٹھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

القمر

پاکستان اور قازقستان نے تعلیم کے شعبے میں آٹھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں جن کا مقصد مشترکہ تحقیقی تعاون، اساتذہ اور طلبہ کے تبادلے، مشترکہ تعلیمی پروگراموں اور استعداد بڑھانے کے اقدامات کو فروغ دینا ہے۔ان مفاہمتی یادداشتوں پر اسلام آباد میں ہونیوالے ایک اجلاس کے دوران دستخط کئے گئے جس میں جمہوریہ قازقستان کے 25رکنی وفد نے شرکت کی۔ وفد کی قیادت سائنس و اعلیٰ تعلیم کےوزیرSayasat Nurbekنے کی جبکہ پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے نمائندے اور متعلقہ شراکت دار بھی اجلاس میں موجود تھے۔دونوں ممالک نے تعلیمی شعبے کے ذریعے ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی سطح پر روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے