English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریشن میں تبدیلی، جسٹس خادم سومرو کو کمیٹی سے نکال دیا گیا

القمر


اسلام آباد:

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی میں تبدیلی کر دی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو کو کمیٹی سے نکال کر جسٹس محمد آصف کو شامل کر دیا گیا ہے جب کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 4 رکنی نئی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف شامل ہیں۔

اسی طرح اسلام آباد ہائیکورٹ کے افسران کے سلیکشن بورڈ میں بھی تبدیلی کی گئی ہے اور جسٹس خادم سومرو کو نکال کر جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل نیا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سلیکشن بورڈ ہائیکورٹ کے گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے افسران کی ریکروٹمنٹ اور ترقیاں دینے کا کام کرتا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے