English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کی مجلس شوریٰ کا غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا

القمر

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کی مجلس شوریٰ کا غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق اجلاس 4 اور 5 اپریل کو مفتی محمود مرکز پشاور میں ہوگا، اجلاس جے یو آئی کے مستقبل کی سیاسی سمت کا تعین کرے گا۔

اجلاس میں ملک بھر سے اراکین مرکزی مجلس شوریٰ شرکت کریں گے۔ اجلاس میں مجموعی حکومتى کارکردگی اور اہم عوامى مسائل زیر غور آئیں گے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں مشرق وسطىٰ كى صور تحال، امریکا اسرائیل جنگ کے خطے پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں پاک افغان جنگ کے مضمرات اور علاقائی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجوده سياسى صور تحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے