English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گھر سے 78 لاکھ روپے کے زیورات چوری کا ڈراپ سین، بھانجا ہی چور نکلا

القمر



راولپنڈی:

گھر سے 78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات کی چوری کا ڈراپ سین ہوگیا، جس میں بھانجا ہی ملوث نکلا۔

تھانہ ویسٹریج پولیس نے چند روز قبل گھر میں ہونے والی چوری کی واردات کا ڈراپ سین کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، جو کہ متاثرہ خاندان کا بھانجا ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مسروقہ 17 تولہ طلائی زیورات بھی برآمد کر لیے گئے۔

حکام نے بتایا کہ زیر حراست شخص کا اپنے ماموں کے گھر آنا جانا تھا اور اسے گھر میں موجود طلائی زیورات کے بارے میں مکمل معلومات تھیں۔ ملزم نے گھر والوں کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے طلائی زیورات چرا لیے۔

ویسٹریج پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے