English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران امریکا مذاکرات کشیدہ، ملک بھر سے 45 پروازیں منسوخ

القمر

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ائیرپورٹس سے خلیجی ممالک جانے اور آنے والی 45 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ایران امریکا مذاکرات میں بدلتے ہوئے حالات نے ایک بار پھر فضائی آپریشن درھم برہم کر کے رکھ دیا۔ 

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت، فجیرہ جانے اور آنے والی 9 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اسی طرح اسلام آباد ائیرپورٹ سے 12 پروازیں، کراچی ائیرپورٹ سے 18 پروازیں اور پشاور ائیرپورٹ سے 6 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ 

عرب امارات جانے اور آنے والے مسافروں میں اچانک کمی ہوگئی ہے۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافروں کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہو نے پر پروازیں منسوخ ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے