English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ میں اہم رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو

القمر



اسلام آباد:

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے گزشتہ رات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں خطے کی مجموعی تازہ صورتحال اور پاکستان کی جانب سے امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فریقین کے درمیان تعمیری کردار اور مخلصانہ ثالثی کی کوششوں پر پاکستان کو سراہا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے خطے میں تعمیری روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے پُرامن حل اور دیرپا امن و استحکام کے حصول کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے