فرنیچر نہ زیور، شادی کا تحفہ اب سولر پینلز اور بیٹریاں!

(28 اکتوبر 2026): بدلتے دور سے ساتھ اب شادیوں میں تحائف کا رجحان بھی بدل رہا ہے زیور اور قیمتی اشیا کی جگہ سولر پینلز اور بیٹریوں نے لے لی۔

شادیوں میں زیادہ تر تحائف میں دلہنوں کو زیورات، فرنیچر، ملبوسات اور دیگر قیمتی تحائف دیے جاتے ہیں تاہم بدلتے وقت اور حالات کے ساتھ اب تحائف کا رجحان بھی بدلنے لگا ہے۔

افریقی ملک میں شادی کے تحائف میں اب صرف دکھاوے کے بجائے ضروریات کو مدنظر رکھ کر تحائف دیے جا رہے ہیں۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں اب نوبیاہتا جوڑوں کو فرنیچر اور گھریلو اشیا کے بجائے سولر پینلز، انورٹرز اور لیتھیم بیٹریز تحفے میں دی جا رہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سولر سسٹمز کو شادی کی رجسٹریشن میں بھی روایتی تحائف کے ساتھ شامل کیا جانے لگا ہے۔

تحائف کے انتخاب میں اس تبدیلی کی بڑی وجوہات پٹرول کی بڑھتی قیمتیں، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور سستی چینی سولر ٹیکنالوجی ہیں۔

نائیجیریا میں سولر سسٹمز کی بڑھتی طلب ظاہر کرتی ہے کہ لوگ اب شمسی توانائی کو محض متبادل نہیں بلکہ گھریلو زندگی کی بنیادی ضرورت سمجھنے لگے ہیں۔

یہاں سولر پینلز کی مقبولیت جنریٹرز، ٹیلی ویژنز اور ریفریجریٹرز جیسے روایتی گھریلو سامان سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں